
ایکنا نیوز- العالم نیوزچینل کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے بدھ کو العوامیہ کے علاقوں پر حملہ اور وہاں موجود شیعہ مسجد اور امام بارگاہ مسجد السید محمد کو راکٹ لانچروں سے شہید کردیا۔
العھد نیوز کے مطابق ظہر کے وقت مسجد سے اذان نشر ہونے پر الدیرہ کے علاقے میں الفتیہ مسجد پر بھی فایرنگ کی گیی۔
گذشتہ بدھ کو العوامیہ میں شیعہ عالم دین شهید شیخ «نمر باقر النمر» کے علاقے میں فورسز نے فایرنگ سے کم از کم تین افراد کو شہید کردیا جبکہ واقعے میں درجنوں دیگر زخمی ہوگیے ہیں۔
ان حملوں میں بھاری ہھتیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے استفادہ کیا گیا اور متعدد گھروں کو راکٹوں اور آتش زدگی سے نقصانات پہنچنے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔