الازهر؛ عیسائی طلباء کے لیے حفظ قرآن کی شرط !

IQNA

الازهر؛ عیسائی طلباء کے لیے حفظ قرآن کی شرط !

6:54 - May 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502983
بین الاقوامی گروپ: الازھر میں عیسائی طلبا کے داخلے کے لیے حفظ قرآن کی شرط پر بحث چھڑگیی ہے

الازهر؛ عیسائی طلباء کے لیے حفظ قرآن کی شرط !


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے المصریون کے مطابق الازھر یونیورسٹی میں داخلے کے لیے حفظ قرآن کی شرط نے عیسائی طلبا کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور اس پر مختلف حلقوں کی جانب سے اعتراضات کیے جارہے ہیں۔

الازھر میں اسلامی شریعت کے استاد «محمد عبدالرزاق» کا کہنا ہے کہ عیسائی طلبا کے لیے شرط لازمی نہیں اور ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ روحانی تربیت پر بھی کام کیا جائے۔


عبدالرزاق کے مطابق الازھر میں تمام مصری طلبا کے لیے داخلہ کی سہولت موجود ہے اور ہر یونیورسٹی کی طرح ہماری یونیورسٹی کی بھی کچھ شرایط ہیں۔


اسلامیات کے شعبے استاد عبدالمنعم راشد نے اس شرط کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ٘مختلف مذاہب میں تفرقہ پیدا ہوگا اور عیسائی طبقہ اس کو رد کرسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ موجود حالات میں ملک کو ہم آہنگی اور اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور عیسائی طلبا کو یہ سہولت ملنی چاہیے کہ وہ دیگر تعلیمی اداروں کی مانند یہاں بھی نارمل شرایط پر داخلہ لے سکیں۔

3599100

نظرات بینندگان
captcha