
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے الیوم السابع کے مطابق مصر کے صوبہ اسماعیلیہ کے ھافبیک حسنی عبد ربه کی کوشش سے ہرسال رمضان المبارک کے موقع پر مسجد «نورالله» شهر «ابوصریر» میں قرآنی مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے
عبدربہ کے ذاتی خرچے سے مسجد نورالله کی تعیمر کی گیی ہے اور ہرسال قرآنی مقابلوں میں مقامی بچے اور بچیاں شرکت کرتی ہیں۔
فیس بک پر انکے پیچ میں تصاویر کے ساتھ لکھا ہے : « مسجد «نورالله» میں قرآنی مقابلوں کا پہلا دن ، خدا ہمیں رمضان میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرما».

ان مقابلوں کی اختتامی تقریب اور فاینل مقابلہ ستاییس رمضان المبارک کو منعقد کیا جائے گا۔
حفظ کل قرآن، حفظ تین چوتھائی قرآن، حفظ نصف قرآن اور ایک چوتھائی حفظ مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور کامیاب طلبا کو نقد انعامات کے علاوہ عمرہ پر بھی بھیجوایا جاتا ہے۔
حسنی عبد ربه، گذشتہ چند عرصے ان زخمی ہونے کی بناء پر مقابلوں سے دور ہے مگر وہ کوشش سے مسجد نورالله کے قرآنی مقابلوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیے ۔