بین الاقوامی گروپ: حلیف ممالک ایک دوسرے کی پالیسیوں کا احترام کریں، تعلقات کو نقصان نہ پہنچائیں
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق داعش کیخلاف جنگ میں کوتاہی نہیں کی، بعض امریکی حلقوں کا پروپیگنڈا غلط ہے ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ ہمارے دین کے نام پر ایک دھبہ ہے ، چین میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلیف ممالک کو ایک دوسرے کی پالیسیوں کا احترام کرنا چاہیے ،غیر ذمے دارانہ باتیں کر کے تعلقات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے ، کسی ملک کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود اگر کوئی حلیف ملک ترکی کے بارے میں اپنی غلط پالیسی پر قائم رہتا ہے تو ہمیں اس کے بارے میں سوچنا پڑے گا، ترک صدر نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ کے حوالے سے بعض امریکی حلقے ترکی کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کررہے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ترکی واحد ملک ہے جس نے داعش کیخلاف جنگ میں بھرپور حصہ لیا، میرے ملک نے اس جنگ میں کبھی کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو ہم داعش کے ٹھکانوں پر پے در پے حملے کر کے اسے سنگین نقصانات نہ پہنچاتے ۔