ایکنا نیوز- شفقنا نیوز ایجنسی کے مطابق العوامیہ میں کسی صحافی یا امدادی کارکن کو داخلے کی اجازت نہیں اور سعودی فورسز ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کررہی ہیں
اس صورتحال میں صرف چند لوگ سوشل میڈیا کے زریعے سے بعض تصاویر پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں
محاصرے سے تصویر ارسال کرنے والی سارا کا کہنا ہے کہ یہ رامالله یا غزه نہیں بلکہ العوامیه ہے جو سعودی اہلکاروں کے نشانے پر ہے۔
ٹرمپ کے دورہ سعودی کے موقع پر شیخ نمر کا آبائی علاقہ بدترین منظر پیش کررہا ہے جہاں ہر طرف تباہی کے آثار نمایاں ہیں۔
العوامیہ کی عوام بدترین مسایل سے دوچار ہیں اور ہر آن اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ انکے گھروں کو مسمار کیا جائے اور سعودی فورسز دہشت گردی سے جنگ کے نام پر اس تاریخ علاقے میں شیعہ عوام کی نابودی پر تلی ہوئی ہیں ۔