مسلم رہنماؤں کو اسلام پر لکچر دینے کے لیے ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

IQNA

مسلم رہنماؤں کو اسلام پر لکچر دینے کے لیے ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

16:54 - May 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503016
بین الاقوامی گروپ: ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے دورے پرسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی عرب کے بادشاہ اور اس کے حامی مسلم رہنماؤں کو اسلام پر لکچر دیں گے

ایکنا نیوز- شفقنا- امریکہ کے نسل پرست صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے دورے پرسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی عرب کے بادشاہ  اور اس کے حامی مسلم رہنماؤں کو اسلام پر لکچر دیں گے اور سعودی عرب سے زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق امیرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل ریاض میں امریکی اسلامی نشست سے بھی خطاب کریں گے جس کا اہتمام سعودی عرب کے بادشاہ نے کیا ہے۔ سوڈان کے صدر عمر البشیر نے بعض وجوہات کی بنا پر اس اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ٹرمپ کہہ چکا ہے کہ سعودیہ دودھ دینے والی گایے ہے اور جب اسکا دودھ ختم ہوگا تو گلہ کاٹ دیں گے۔

نظرات بینندگان
captcha