
ایکنا نیوز- کوالالمپور سے ایکنا نمایندے کے مطابق انسٹھویں حفظ اور حسن قرآت کے قرآنی مقابلے اختتام کو پہنچ گیے ہیں اور گذشتہ رات نتایج کا اعلان کیا گیا
ججز کے اعلان کے مطابق حسن قرآت میں ایران کے قاری حامد علی زادہ نے مقام اول حاصل کرلیا جبکہ
عراق کے قاری «حسین طاهر شاکر» ملایشیاء کے «وان فخرالرازی بن وان محمد» کینیڈا کے قاری «محمد معروف حسین» اور سنگاپور کے قاری «نور محمد بن علی» بالترتیب دوم تا پنجم پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔

حفظ مقابلوں میں ججز کے مطابق سینیگال، ملایشیاء اور قطر اول تا سوم جبکہ نائجیریا اور فلسطین کے نمایندے چہارم اور پنجم پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔
ملایشیاء کے انسٹھویں قرآنی مقابلوں میں انچاس ممالک سے اکیانوے طلبا اور طالبات شریک تھیں ۔
3599530