ختم قرآن کی رمضانیہ دعا پہلی بار غزہ کے قاریوں کی آواز میں

IQNA

ختم قرآن کی رمضانیہ دعا پہلی بار غزہ کے قاریوں کی آواز میں

10:01 - May 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3503063
بین الاقوامی گروہ: رمضان المبارک میں پہلی بار غزہ دارالقرآن مرکز کے تعاون سے فلسطینی میڈیا میں غزہ کے قاریوں کی تلاوت نشر کی جائے گی

ختم قرآن کی رمضانیہ دعا پہلی بار غزہ کے قاریوں کی آواز میں


ایکنا نیوز- فلسطینی نیوز ایجنسی صفا کے مطابق غزہ کے پندرہ نامور قاریوں کی آواز میں ختم قرآن کی تلاوت اور ترتیل فلسطینی میڈیا سے نشر کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے

مکمل ترتیل قاری «عاهد زینو»، «غسان الشوریجی» اور قاری «عارف العشی» جیسے نامور قاریوں کی آواز میں پیش کرنے کو اہم کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے

قاری «عارف العشی» نے مکمل ترتیل کی ریکارڑنگ کو تمام میڈیا سے نشر کرنے کو زندگی کا اہم آرزو اور سرمایہ قرار دیتے ہوئے اس پر خوشی کا اظھار کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کے باوجود میری آواز کو نشر کرنا اور اس کو عالمی سطح پر سنانے کی آرزو اہم اقدام ہے.


العشی نے کہا کہ اسرائیل انکی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے اہم رکاوٹ ہے۔

العشی نے سال ۲۰۱۴ کو بحرین کے «دنیا کے بہترین قاری» مقابلے میں شرکت کی تھی اور تین ہزار امیدواروں میں آٹھویں مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہا مگر غزہ کے محاصرے کی وجہ سے انعام لینے نہیں جاسکے۔


غزہ دارالقرآن کے ڈایریکٹر «بلال عماد»، کا کہنا ہے کہ سیٹلایٹ چینل پر «آیات بینات» پر نشر ہونے اور اسکی کامیابی کے بعد اس پروگرام کو ترتیب دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ تین قرآء مختلف قرائت ، بہترین آواز، خود اعتمادی اور پراثر تلاوت کے حوالے سے معروف قاریوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

3604028

نظرات بینندگان
captcha