
ایکنا نیوز- قرآنی تلاوت و تفسیر پروگرام ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے شھید انصاری ہال میں شروع کیا گیا ہے
تنزانیہ میں مقیم ایرانی سفارت کاروں کی شرکت کے ساتھ کلاس کا آغاز دعائے افتتاح سے کیا جاتا ہے جسکے بعد ایک پارے کی تلاوت کی جاتی ہے
ترتیل کے بعد ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر حجتالاسلام والمسلمین باقری منتخیب آیات کی تفسیر پیش کرتے ہیں جبکہ جامعة المصطفی(ص) العالمیه تنزانیہ کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین سیدحسین رضوی روزہ کے احکام بیان کرتے ہیں۔
تنزانیہ کی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں جیسے الغدیر ، مسجد جامع شیعیان خوجه اثنیعشری دارالسلام میں بھی دعا، قرآن اور دیگر پروگرامز اردو اور انگریزی میں پیش کیے جاتے ہیں۔
اہل سنت کی مساجد میں بھی تراویح کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر ہر ہفتے کو کسی ایک مسجد کے پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔
ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے «دارالسلام» کی هزار مسجد میں بھی مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
زرایع کے مطابق ایران سے قاریوں کا گروپ بھی رمضان المبارک میں تنزانیہ کا دورہ اور مختلف پروگرامز پیش کریں گے ۔