
ایکنا نیوز- شفقن نیوز ایجنسی کے مطابق اٹھایے جانے والے افراد کے خاندان نے بحرین کے اخبار
«الوسط» سے گفتگو میں کہا : اٹھائے جانے والے افراد سے گذشتہ ہفتے سے مکمل رابطہ کٹ گیا ہے اور کوئی اطلاع نہیں کہ یہ لوگ کہاں ہیں.
الدراز کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان افراد کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے اور ایک ہفتے سے کسی کو نہیں معلوم کہ یہ لوگ کہاں اور کس حالت میں ہیں.
بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ان دو سو چھاسی افراد کو سیکورٹی فورسز نے حملے میں گرفتار کرلیا تھا۔