
ایکنا نیوز- نیوز چینل «العالم» کے مطابق العوامیہ کے محله «المسوره» میں اہل تشیع کی جانب سے مزاحمت کی جارہی ہے جہاں آل سعود کے اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں
آپریشن میں حکومت کو مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے جسمیں آل سعود سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اہل تشیع آبادی کو مسمار کرنا فوری طور پر بند اور ان نقصانات کی تلافی کرے مگر اب تک آل سعود کی جانب سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں ہوا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری کوششوں اور رد عمل کے باوجود تخریب کا عمل جاری ہے اور اس میں اب تک کئی لوگ جان بحق یا زخمی ہوچکے ہیں جبکہ شیعہ آبادی کو جان بوجھ کر مسمار کیا جارہا ہے۔
انسانی حقوق تنظیم کے نمایندے «کریمه بنون» کا کہنا تھا: اس تاریخی علاقے میں مختلف عمارات کو اس طرح سے تباہ کیا گیا ہے کہ اب یہ دوبارہ قابل مرمت نہیں اور فورسز کے گولہ باری سے کافی لوگ جان بچانے کے لیے یہاں سے ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔