جیبوتی میں اٹھارویں قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

جیبوتی میں اٹھارویں قرآنی مقابلوں کا آغاز

11:06 - June 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3503105
بین الاقوامی گروپ: رمضان المبارک کے حوالے سے حفظ و ترتیل مقابلے جیبوتی میں شروع ہوچکے ہیں

جیبوتی میں اٹھارویں قرآنی مقابلوں کا آغاز


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی اینا کے مطابق اٹھارویں صدر مملکت ایوارڈ قرآنی مقابلے چار چون سے شروع ہوچکے ہیں جنمیں جیبوتی کے علاوہ سومالیہ، یمن، سوڈان، یوگنڈا، کینیا، تنزانیہ اور جزایر کومور سے قرآء شرکت کررہے ہیں۔

مذکورہ مقابلے ہر سال وزارت اوقاف اور وزارت ثقافت کے تعاون سے رمضان المبارک میں منعقد کیے جاتے ہیں

قابل ذکر ہے کہ قرآنی مقابلے سال ۱۹۹۹ سے جیبوتی کے سابق صدر «اسماعیل عمر غیله(جیله)» کی کوششوں سے علاقائی ممالک میں ہم آہنگی اور برادری پروان چڑھانے کے لیے شروع کیے گیے تھے۔


مقابلوں میں حفظ مکمل قرآن مجید، بیس پارے اور دس پارے شامل ہیں جبکہ اختتامی تقریب میں صدر مملکت خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

مشرقی افریقہ کے ملک جمہوریہ جیبوتی کشوری چار لاکھ کی مختصر آبادی پر مشتمل ہے۔

http://iqna.ir/fa/news/3606520

نظرات بینندگان
captcha