ایران؛ امام خمینی کے مزار پر دہشت گردانہ حملہ

IQNA

ایران؛ امام خمینی کے مزار پر دہشت گردانہ حملہ

12:38 - June 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3503112
بین الاقوامی گروپ: تہران میں واقع آیت اللہ امام خمینی کے مزار پر حملے کا عینی شاہد بیان دیتے ہیں

ایکنا نیوز- رپورٹ کے مطابق  آیت اللہ امام خمینی کے مزار پر مسلح افراد کے حملے میں ایک باغبان ہلاک ہوا جبکہ اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ میں فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ کی ہلاکت ہوئی۔

ایرانی قاری فردی کا کہنا ہے کہ ہم جیسے ہی قرآنی محفل سے اٹھکر باہر نکلے تو چہار دہشت گردوں نے دونوں طرف سے ہم پرفایرنگ کردی اور ہم فرار ہوکر واپس حرم کے اندر آگیے ۔

کہا جاتا ہے کہ ایک حملہ آور نے خود کو اڑا لیا ہے

دھماکے میں خاتون خودکش حملہ آور کے ملوث ہونے کا خیال ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب چند متضاد اطلاعات کے مطابق اس حملے میں خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد ملوث تھے۔

ایرانی پارلیمنٹ پر فائرنگ

مزار پر حملے سے قبل فائرنگ کا پہلا واقعہ ایرانی پارلیمنٹ میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہو کر گارڈز پر فائرنگ شروع کردی۔

حملہ آورں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

نظرات بینندگان
captcha