ایران اور ملایشیاء کا مشترکہ قرآنی فیسٹیول

IQNA

ایران اور ملایشیاء کا مشترکہ قرآنی فیسٹیول

10:40 - June 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3503126
بین الاقوامی گروپ: دس روزہ ایران- ملایشیاء مشترکہ قرآنی فیسٹیول چودہ جون سے سے کوالالمپور میں منعقد کیا جائے گا

ایرانی اور ملایشیاء کا مشترکہ قرآںی فیسٹیول


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے شعبہ عامہ کے مطابق دس روزہ ایران- ملایشیاء مشترکہ قرآنی فیسٹیول ایرانی ثقافتی مرکز ، ملایشیاء میوزیم کے فاین آرٹس گیلری اور قرآنی فاونڈیشن «یایاسان رستو» کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے ۔

دس روزہ ایران- ملایشیاء مشترکہ قرآنی فیسٹیول میں عالم اسلام میں فاین آرٹس کی ماضی اور مستقبل کے عنوان سے علمی نشست بھی منعقد ہوگی جسمیں ایرانی اور ملایشین دانشور شرکت کریں گے

افتتاحی تقریب میں ایرانی فاین آرٹس استاد ذکرگو اور قلیچ خانی اور نور ازلین حمیدان ، رز مواتی احمد ذکریا ملایشین آرٹسٹ کی شرکت متوقع ہے۔


پروگرام کے ایک اور حصے میں (سوره یاسین) کی کتابت ہوگی جسمیں ایران کے محمد علی قربانی، علی طاووسی اور حجت رنجبر جبکہ ملایشیاء کی محترمہ طریقتی اور خانم ذوقی حصہ لیں گی۔

مختلف خطوں کے حوالے سے ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جسمیں ایرانی اور ملایشین ماہرین خصوصی طور پر لیکچر دیں گے۔

دس روزہ ایران- ملایشیاء مشترکہ قرآنی فیسٹیول میں خطاطی اور مصوری کی نمایش (MAP KL GALERY) میں منعقد ہوگی جسمیں ایران کے محمد علی قربانی، علی طاووسی، استاد ساعتچی، سهراب مرزبان، حجت رنجبر اور ذکرگو اور ملایشیاء کے محمد طریقتی اور خانم ندا ذوقی کے فن پارے شامل ہیں۔

3608054

نظرات بینندگان
captcha