
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے izhamburg.de کے مطابق یورپی تقلیدی قرآنی مقابلہ «تنزیل» کے کامیاب قرآء کے اعزاز میں اختتامی تقریب اسلامی مرکز میں منعقد کی گیی جسمیں کامیاب قرآء کو انعامات سے نوازا گیا
تقریب مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے منعقد ہویی جسمیں قرآنی اساتذہ اور قرآء کی بڑی تعداد شریک تھی
جرمن دارالقرآن الکریم میں ہونے والے مقابلے میں یورپ کے مختلف ممالک سے آن لاین قرآء شریک تھے۔
ان مقابلوں میں عالم اسلام کے معروف قرآء استاد «محمد صدیق منشاوی»، «عبدالباسط عبدالصمد»، «مصطفی اسماعیل» اور «شحات محمد انور» کے تقلیدی انداز میں قرآء ٹیلگرام اور فیس بک سے حصہ لے رہے تھے۔
ھمبرگ اسلامی مرکز کے مطابق ارسال ہونے والے آڈیو فایلز کو ججز نے مشترکہ طور پر سنا اور باہمی فیصلے سے پوزیشن ہولڈرز کا انتخاب کیا ۔