امریکہ؛ «امید و هدایت قرآن کی نگاہ میں» سیمینار

IQNA

امریکہ؛ «امید و هدایت قرآن کی نگاہ میں» سیمینار

11:46 - June 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3503131
بین الاقوامی گروپ: شمالی امریکہ کے مسلمانوں کا چونواں سالانہ اجتماع تیس جون سے چار جولائی تک امریکی ریاست ایلینویا کے شہر روز مونٹ میں منعقد ہوگا

امریکہ؛  «امید و هدایت قرآن کی نگاہ میں» سیمینار


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «The Indiana Panorama» کے مطابق امریکن اور کینیڈا کے مسلمانوں کا عظیم ترین اجتماع اس سال «امید و هدایت قرآن کی نگاہ میں» کے عنوان سے منعقد کیا جارہا ہے

دو سو خطابات، علمی نشستیں ، قرآنی مقابلے ، ثقافتی فیسٹیول ، فلمی نمایش ، اہم افراد سے ملاقاتیں اور بچوں کے پروگرامز اس کانگرس میں شامل ہیں ۔

تین روزہ اجتماع میں زندگی کے مختلف طبقوں کے افراد شام ہوں گے جو آپس میں تبادلہ خیال کریں گے

مختلف مذاہب میں ہم آہنگی بڑھانا اور دوسرے طبقوں اور مسالک سے تعلقات میں اضافہ پروگرام کا خاص ہدف بتایا جاتا ہے.


اس کانگرس میں مسلمان طلبا اور دانشوروں کے ساتھ کانفرنسز بھی شامل ہیں جنمیں امریکہ اور کینیڈا کے مختلف یونورسٹیوں کے طلبا شامل ہوں گے۔

3608790


نظرات بینندگان
captcha