
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «NST» کے مطابق ملایشیاء کےوزیراعظم نجیب تون رزاق نے نزول قرآن کے حوالے سے ایک پیغام میں بعض ممالک میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے قرآن کی توہین ہوتی ہے
انکا کہنا تھا : دہشت گردی کے واقعات قرآن کی دعوت رحمت و عدالت کے مکمل برعکس ہیں
رزاق کا کہنا تھا: ان واقعات سے قرآن کا اصل چہرہ چپ جاتا ہے جو افسوسناک ہے
انہوں نے مزید کہا ہے : سارے مسلمانوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش کریں۔
نجیب تون رزاق نے کہا کہ ملایشیاء کی کوشش ہے کہ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دوسروں کو عمل کی دعوت دے۔
ملایشیاء میں «یوم نزول قرآن» کو خاص طور پر عید کی طرح منایا جاتا ہے اور اس موقع پر حضرت محمد(ص) پر نزول قرآن کے حوالے سے جشن بھی منایا جاتا ہے۔