امام کعبہ نے امریکی سرپرستی میں قطر پر پابندیوں کی حمایت کردی

IQNA

امام کعبہ نے امریکی سرپرستی میں قطر پر پابندیوں کی حمایت کردی

16:10 - June 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3503136
بین الاقوامی گروپ: امریکہ نواز امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے قطر کے بائیکاٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بائیکاٹ سعودی حکومت کی دور اندیشی اور امریکی و اسرائیلی خدمات کا عملی ثبوت ہے
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے الشہاب ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے سعودی عرب کے بادشاہ کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بائیکاٹ سعودی حکومت کی دور اندیشی اور امریکی و اسرائیلی خدمات کا عملی ثبوت ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق امام کعبہ عبد الرحمان السدیس نے کہا ہے کہ قطر کے خلاف سعودی عرب کی پابندیاں قطر کو لگام دینے کے لئے ہیں اور سعودی عرب اپنی حکمت عملی میں کامیاب ہوجائے گا۔ اس نے کہا کہ قطری حکام کے پاس سعودی عرب کے مطالبات کو ماننے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ امام کعبہ کو سعودی عرب کے بادشاہ امریکہ کے صلاح و مشورے کے بعد مقرر کرتے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha