ایکنا نیوز- ڈان نیوز- فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اگر یہ اقدام اٹھایا جاتا ہے تو ناروے مسلمان خواتین پر حجاب کی پابندی لگانے والی یورپی ریاستوں کی شامل ہو جائے گا۔
اس معاملے میں ناروے حکومت نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک میں نئے قوانین نافذ کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔
ناروے کی وزیر تعلیم ٹوربیجورن روئے اساکسین نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے پاس ایسی وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر یہ قانون پارلیمنٹ سے منظور کر لیا جائے گا‘۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دفتروں میں کام کرنے والی خواتین جو حجاب پہننے پر دفتر میں اصرار کرتی ہیں انہیں اپنی ملازمت گنوانے کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جبکہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر تعلیمی اداروں سے نکالا بھی جا سکتا ہے