
ایکنا نیوز- اردن کے اخبار روزنامہ «الرأی» کے مطابق الھاشمی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں وزیر اوقاف «وائل عربیات» اور وزیر تعلیم «حاتم الزحمیات» شریک تھے جبکے مقابلوں میں تیس اسلامی اور عربی ممالک سے قرآء شرکت کررہے تھے۔
وائل عربیات نے تقریب سے خطاب میں کہا : تلاوت اور حفظ قرآن کی برکت سے خدا قرآن میں تدبر اور تفکر کی توفیق عطا کرتا ہے.
عربیات نے قرآن کی وحدت اور ترقی کی کتاب قرار دیتے ہوئے اسکی تعلیمات ہر عمل کو اہم قرار دیا ۔
وزیر تعلیم «حاتم الزحیمات» نے کہا کہ قرآنی مقابلہ «الهاشمی» پچیس سال سے منعقد ہوتا آرہا ہے اور اسوقت اہم بین الاقوامی مقابلوں میں اسکا شمار ہوتا ہے.
انکا کہنا تھا کہ اردن میں اس وقت بہت اچھے قرآء اور حفاظ کرام موجود ہیں جو ملک کا نام مختلف ممالک میں روشن کرتے آرہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مقابلوں میں حمیدرضا مستفید ایران کی نمایندگی کررہا ہے۔