ماسکو؛ داعش سربراہ البغدادی شاید مارا گیا ہے

IQNA

ماسکو؛ داعش سربراہ البغدادی شاید مارا گیا ہے

11:30 - June 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3503154
بین الاقوامی گروپ: روسی وزارت دفاع نے کہا کہ کہ البغدادی ممکنہ طور پر روسی فضائی حملے میں مارا گیا ہے جبکہ امریکہ نے تصدیق سے انکار کردیا ہے

ماسکو؛ داعش سربراہ البغدادی شاید مارا گیا ہے


ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ داعش کا خود ساختہ خلیفہ «ابوبکر البغدادی» شام کے شمالی شہر رقہ میں مارا جاچکا ہے

رپورٹ کے مطابق ۲۸ میی کو روسی طیاروں نے رقہ شہر میں آدھی رات کو داعش کمانڈروں کے اہم اجلاس کو نشانہ بنایا تھا جسمیں تیس اہم کمانڈروں سمیت تین سو تیس داعش کے اراکین مارے گیے تھے۔


وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ اینٹلی جنس اطلاع پر کارروائی کی گیی تھی اور بعض زرایع کے مطابق البغدادی اس اجلاس میں شریک تھا۔


روسی وزارت دفاع کے مطابق شامی حکومت کی ہم آہنگی کے ساتھ اجلاس کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔

دوسری جانب العالم نیوز چینل کے مطابق امریکی اتحادی فورسز نے اس خبر کی تصدیق سے انکار کردیا ہے

الاینس کے ترجمان «جان ڈوریان» کا کہنا تھا کہ ہم روسی اخبارات کی خبر کی ہم تصدیق نہیں کرسکتے ۔

3610127

نظرات بینندگان
captcha