
ایکنا نیوز- جارجیا میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق رمضان المبارک اور شب ہائے قدر کی مناسبت سے ایران سے آئے قرآنی گروپ محمد رسولالله مختلف شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں قرآنی فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔
قرآنی گروپ نے ایرانی سفارت خانے میں منعقدہ شب قدر کی محفل میں بھی تلاوت کے علاوہ تواشیح پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تفلیس شہر کے اہل تشیع کی درخواست پر مختلف امام بارہوں میں بھی مذکورہ گروپ کے ساتھ قرآنی محافل منعقد کی گئیں جنمیں عاشقان اهل بیت(ع) کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
