یوگنڈا میں ریڈیو «بلال» قرآنی مقابلوں کا اختتام+ تصاویر

IQNA

یوگنڈا میں ریڈیو «بلال» قرآنی مقابلوں کا اختتام+ تصاویر

10:32 - June 30, 2017
خبر کا کوڈ: 3503204
بین الاقوامی گروپ: ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے ریڈیو بلال قرآنی مقابلے اختتام کو پہنچ گیے

یوگنڈا میں ریڈیو «بلال» قرآنی مقابلوں کا اختتام+ تصاویر


ایکنا- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق بیس روزہ قرآنی مقابلوں میں ستّر طلبا وطالبات شریک تھیں

اختتامی تقریب میں ایران ثقافتی مرکز کے سربراہ علی بختیاری ،یوگنڈا کے مفتی شیخ شعبان رمضان موباجہ ، ریڈیو بلال کے ڈایریکٹر کریم کلیسا اور سلام ٹی وی کے سربراہ پیرل سمیت دیگر علما اور قرآنی شعبوں سے وابستہ افراد شریک تھے

شیخ شعبان رمضان موباجه نے ایرانی ثقافتی مرکز کے قرآنی سرگرمیوں میں تعاون کو سراہا جبکہ سلام ٹی وی کے ڈائریکٹر نے قرآنی پروگرام کے حوالے سے بریفنگ پیش کی۔

یوگنڈا میں ریڈیو «بلال» قرآنی مقابلوں کا اختتام+ تصاویر


ایرانی مرکز کے سربراہ علی بختیاری نے ریڈیو بلال کی قرآنی کوششوں کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ ان حالات میں جب سامراجی قوتیں ثقافتی یلغار کررہی ہیں اسلامی معارف اور احکام کی حفاظت اور ترویج بہت اہم قرار دیا جاسکتا ہے۔

علی بختیاری نے کہا کہ اسلامی معارف اور قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے اس مرکز کا تعاون جاری رہے گا ۔

3613754

نظرات بینندگان
captcha