
ایکنا نیوز- بحرین الیوم نیوز کے مطابق مسلسل پچاس ہفتوں سے الدراز کا شیعہ نشین علاقے فورسز کے تشدد اور رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے نماز جمعے کی ادائیگی سے محروم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نمازیوں نے فورسز کی رکاوٹ کے بعد مجبورا مسجد امام صادق(ع) میں انفرادی طور پرنماز ادا کی ۔
آل خلیفہ کا دعوی ہے کہ انہوں نے الدراز میں لوگوں کو نماز سے نہیں روکا ہے اور لوگ آزاد ہیں۔
مذکورہ ایجنسی البتہ اس بات کا اقرار کرتی ہے کہ الدراز کے علاقے میں سخت ترین سیکورٹی میں محاصرے کا عمل جاری ہے۔