ایکنا نیوز- اسلام آباد سے میڈیا زرایع کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے مکمل یقین دہانی کے بعد قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر علما نے پریس کانفرنس کر کے پاکستان بھر میں آٹھ روز سے جاری سانحہ پارا چنار میں ہونے والے ظلم کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے دھرنوں کے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ دھرنے ختم کرنے کا اعلان پارہ چنار میں جاری مرکزی دھرنے کے مطالبات کی منظوری ہونے پر کیا گیا: دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی۔ اس موقع پر دھرنا کیمپ میں صاحبزادہ حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل، علامہ محمد حسین اکبر ۔ سینٹرتاج حیدر سینٹر فرحت اللہ بابر ناصر شیرازی بھی موجود تھے۔
اس حوال سے شیخ فدا حسین مظاہری باقاعدہ رسمی طور پر دھرنے کے اختتام کا اعلان کیا۔