
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے massai.ahram کے مطابق مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعه نے اعلان کیا : قاہرہ کی تمام مساجد میں حفظ قرآن مکمل فری ہے اور کسی کو اجازت نہیں کہ اس راستے سے مال جمع کریں۔
انکا کہنا ہے کہ تمام قرآنی اساتذہ حکومتی تنخواہ دار ہیں لہذا وہ الگ سے پیسے نہیں لے سکتے۔
وزارت اوقاف نے واضح کیا کہ دینی خطبا، امام اور علما کی مدد سے شدت پسندی کا راستہ روکا جایے گا اور اس حوالے سے مختلف شعبوں میں پروگرامز ترتیب دیے جارہے ہیں۔
وزارت اوقاف نے سو مساجد کا انتخاب کیا ہے اور تمام اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ اور معین شدہ مساجد میں درس قرآن کا سلسلہ شروع کریں ۔