برطانیہ؛ «برمنگھم» میں قرآنی کورس کا اختتام + تصاویر

IQNA

برطانیہ؛ «برمنگھم» میں قرآنی کورس کا اختتام + تصاویر

11:12 - July 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3503246
بین الاقوامی گروپ: آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) کے قرآنی شعبے کے تعاون سے برمنگھم میں قرآن کورس اختتام کو پہنچ گیا

برطانیہ؛  «برمنگھم» میں قرآنی کورس کا اختتام + تصاویر

ایکنا نیوز- الکفیل ویب سایٹ کے مطابق حرم حضرت عباس(ع) کے قرآنی شعبے کے تعاون سے برمنگھم میں قرآن کورس میں درجنوں طلبا و طالبات شریک تھیں جسمیں احکام، تلاوت اور قرآت کے دروس شامل تھے

«برمنگھم» قرآن کورس کی اختتامی تقریب میں آستانہ عباسی کے شعبہ قرآنی مرکز کے نمایندے«شیخ ضیاءالدین الزبیدی» بھی شریک تھے، انہوں نے تقریب سے خطاب میں طلبا کی شرکت اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا.

برطانیہ؛  «برمنگھم» میں قرآنی کورس کا اختتام + تصاویر

تقریب میں آستانہ حضرت عباس(ع) کی جانب سے اساتذہ اور طلباء کوخدمات پر انعامات اور اسناد دیے گیے ۔

کورس میں شریک طلبا نے بھی حرم حضرت عباس(ع) کے قرآنی شعبے اور قرآنی مسولین کا قرآنی تعلیمات کی ترویج کے حوالے سے شکریہ ادا کیا ۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سالوں سے آستانہ حضرت عباس کے تعاون سے برطانیہ میں قرآنی کورسز کے حوالے سے مختلف مواقعوں پر پروگرامز ترتیب دیے جاتے ہیں۔

برطانیہ؛  «برمنگھم» میں قرآنی کورس کا اختتام + تصاویر

3616535

نظرات بینندگان
captcha