
ایکنا نیوز- قاف نیوز ایجنسی کے مطابق قطیف شہر کے نامور قرآنی استاد شهید استاد امین محمد آلهانی کی ایصال ثواب کے لیے قرآنی محفل منعقد کی گیی
قیطف شہر کی قرآن کونسل کے رکن شیخ محمد خلیل نے محفل سے خطاب میں کہا: شهید امین محمد آلهانی ایک فعال اور مخلص قرآنی کارکن تھے جنکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
اس تقریب کا آغاز اسامه کربلائی، مؤذن و قاری حرم مطهر امام حسین(ع) کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد ایران کے عادل الیاسری، شیخ رافع العامری اور قاری کریم منصوری نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔
محفل میں منقبت خوانی بھی کی گیی جبکہ شیخ صالح آل ابراهیم نے حرم امام حسین(ع) کی جانب سے قرآنی محفل کا شکریہ ادا کیا اور شہید قرآن کی خدمات کا ذکر کیا۔