
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «Astro Awani» کے مطابق بہرے افراد بھی اب آسانی سے قرآن مجید سیکھ سکتے ہیں کیونکہ اس مشکل کو اسلامی یونیورسٹی کی تحقیقاتی گروپ نے سوفٹ ویر بناکر حل کردیا ہے
اسلامی یونیورسٹی کے استاد محمد رائوس کا کہنا ہے: قرآنی سوفٹ ویر بنانے پر ۷۸۰۰ رینگیت لاگت آئی ہے اور اسکا مقصد بہرے افراد کو قرآن سیکھنے میں سہولت فراہم کرنا ہے.
انہوں نے بچوں اور بہرے افراد کو اس حوالے سے ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کم سننے اور نا سننے والے طلبا آسانی سے قرآن مجید سیکھ سکتے ہیں۔
محد رائوس کے مطابق اس سوفٹ کے لیے انہوں نے شهر «جوهور بهرو» شہر کا دورہ کیا اور قرآن کے شوقین بچوں سے ملاقاتیں کی ۔
اس سوفٹ ویز کو سال ۲۰۱۷ کے ٹیکنالوجی کی نمایش میں ایوارڈ دیا جاچکا ہے۔