
ایکنا نیوز- امام علی(ع) اسلامی مرکز کے سوشل میڈیا زرایع کے مطابق بچوں اور جوانوں کے لیے رضوان کے عنوان سے قرآنی کورس شروع کیا گیا ہے.
کورس کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے اور دس دن تک نام لکھوائے جاسکتے ہیں۔
قرآنی کورس اگلے ہفتے سے شروع اور دو مہینے تک جاری رہے گا.
کورس میں قرآنی دروس کے علاوہ ، پینٹنگ، خطاطی، شعر و ادب، داستان، نمایش، تفریح ، سیر و سیاحت اور ورزش کے پروگرامز شامل ہیں ۔