
ایکنا نیوز- مصری اخبار روزنامه «الدستور» کے مطابق دہشت گردی اور شدت پسندی روکنے کے لیے مذکورہ نشست منعقد کی گیی ہے
اقوام متحدہ کی نسل کشی روکنے کے حوالے سے کام کرنے والی ٹیم کے تعاون سے مختلف مذاہب کے اہم رہنما اس اجلاس میں شامل تھے جنمیں مسلمان، یهودی ، مسیحی، بودھ مت، هندو اور دیگر ادیان کے رہنما اور دانشور شریک تھے.
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس بین المذاہب نشست سے خطاب میں کہا : تمام مذاہب انسان کے احترام کے حوالے سے یکساں اہمیت کےقایل ہیں اور مذاہب کی رنگا رنگی کے باوجود ایکدوسرے کے احترام پر تاکید کرتے ہیں.
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے معاون «آداما ڈینگ» نے نسل کشی کے حوالے سے کہا : تمام حکومتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسانی جانوں کی حفاظت کریں مگر انکے ساتھ علما اور دانشورں کے کردار سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا.
انکا کہنا تھا: مذہب کے نام پر تشدد کیا جاتا ہے اور دین سے ناجایز فایدہ اٹھایا جاتا ہے مگر اس حوالے سے علما کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔