سعودی عرب کی العوامیہ میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف آپریشن جاری

IQNA

سعودی عرب کی العوامیہ میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف آپریشن جاری

16:22 - July 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3503335
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کے شیعہ نشین شہر العوامیہ میں سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں کی تازہ بربریت اور فائرنگ کے نتیجے میں تین سعودی اور دو ہندوستانی شہید ہوگئے ہیں
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق  سعودی عرب کے شیعہ نشین شہر العوامیہ میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کے سامنے تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ واقعے میں سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں کی تازہ بربریت اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک سعودی شیعہ مسلمان محسن الاوجامی سمیت مختلف دیگر ممالک کے تین باشندے شہید اور کیی دیگر زخمی ہو ہوگئے ہیں۔
 اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قطیف میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب ےک معاندانہ اور بہیمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے العوامیہ میں سعودی عرب کی تازہ فائرنگ کے نتیجے میں شیعہ مسلمان حسین محمد ابوعبداللہ فورسز کی فایرنگ سے شہید ہوگئے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha