کربلا؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اہتمام

IQNA

کربلا؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اہتمام

12:38 - July 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3503338
بین الاقوامی گروپ: حفظ اور تلاوت و تفسیر قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے حرم مطهر امام حسین(ع) میں منعقد ہوں گے۔

کربلا؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اہتماما


یکنا نیوز- «دارالقرآن آستانہ حسینی» کے مطابق قرآنی مقابلے « بین‌الاقوامی کربلا ایوارڈ برائے قرآنی علوم» کے عنوان سے مقابلوں میں طلبا اور طالبات شریک ہوں گی۔

دارالقرآن آستانہ مقدس حسینی کی اطلاع میں تاریخ کا ذکر کیے بغیر کہا گیا ہے کہ مقابلے جلد حرم مطهر امام حسین(ع) کے صحن مطہر میں منعقد ہوں گے۔

آستانے کے قرآنی شعبے کے ڈایریکٹر«شیخ حسن المنصوری» کے مطابق آستانے کی قرانی خدمات عرصے سے جاری ہیں اور اسی حوالے سے « بین‌الاقوامی کربلا ایوارڈ برائے قرآنی علوم» کا اہتمام کیا جارہا ہے

آستانے کے مطابق قرآنی شعبہ کا مقصد ہے کہ عراق اورعالم اسلام کے تمام قرآنی صلاحیتوں کو ڈھونڈنا اور ہم آہنگ کرانا ہے۔


شیخ حسن المنصوری کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں عراقی قراء کی حالیہ کارکردگی اس بات اور آستانے کی قرآنی خدمات اور کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آستانے کے قرآنی شعبے کے تعاون سے قرآنی مقابلے میں شرکت کی شرایط و ضوابط ترتیب دیے جارہے ہیں اور اعلان جلد متوقع ہے۔

3623371

نظرات بینندگان
captcha