بین الاقوامی گروپ: فلپاین کے مفتی اعظم لوئیز آنٹونیو ٹاگله نے کہا کہ داعش اور شدت پسندوں کے مقابلے میں حکومت کے ساتھ ساتھ عیسائی اور مسلم کیمونٹی کا اتحاد لازم ہے

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق لوئیز آنٹونیو ٹاگله نے فلپاین کی سالانہ کانگریس سے خطاب میں کہا: جنوبی فلپاین میں جہاں شدت پسندی عروج پر ہے اس حوالے سے سب کی وحدت اولین ضرورت ہے
انکا کہنا تھا: دہشت گردوں کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی
کارڈینال ٹاگله نے کہا مزید کہا کہ تکفیریوں کی کوشش ہے کہ اس جنگ کو مذاہب میں جنگ کے طور پر پیش کرے مگر جنوبی فلپاین میں مسلم عیسائی سب متحد ہیں۔
جنوبی فلپاین میں داعش کے حامیوں نے کچھ علاقوں پر قبضہ کرکے بعض گرجا گھروں کو نذر آتش کیا اور انکے خوف سے بہت سے لوگ اس علاقے سے ہجرت کرگیے ہیں۔
کشیدہ حالات کے پیش نظر اس علاقے میں مارشل لاء کے نفاز کا اعلان کیا گیا ہے۔