عراقی سفارتخانہ کے قریب حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

IQNA

عراقی سفارتخانہ کے قریب حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

15:41 - July 31, 2017
خبر کا کوڈ: 3503350
بین الاقوامی گروپ: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عراقی سفارتخانہ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
عراقی سفارتخانہ کے قریب حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

ایکنا نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عراقی سفارتخانہ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
 اطلاعات کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے آج صبح کابل میں عراقی سفارتخانہ کے قریب  سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ باقی دہشت گرد داخل ہونے کی کوشش میں لگ گیے۔ اس دھماکے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم اب تک جانی نقصانات کی درست اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔

عراقی سفارتخانہ کے قریب حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

عراقی سفارتخانہ کے قریب حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
نظرات بینندگان
captcha