
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «alcauther.com» کے مطابق ثقافتی مرکز نے جشن میلاد کو نبی مکرم اسلام، امام زمانہ(عج)، مراجع عظام ، علما اور ہالینڈ میں پیروان اہل بیت کو مبارک پیش کیا ہے.
اطلاعیہ میں کہا گیا ہے کہ اس مبارک مناسبت سے شعبہ خواتین کے ساتھ ملکر جشن میلاد امام رضا(ع) جمعے کو منعقد کیا جارہا ہے.
پروگرام میں «شیخ حیدر عرب»، خطاب جبکہ «حاج ابو علی الغیوی»اهل بیت(ع) اور امام رضا(ع) کی شان میں منقبت خوانی کریں گے.
الکوثر ثقافتی مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جشن میلاد امام رضا(ع) مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا جبکہ خواتین کے لیے الگ سے انتظامات کیےگیے ہیں۔