
ایکنا نیوز- « وایومینگ نیوز» کے مطابق بین المذاہب نشست میں مختلف مذاہب کے دو سو نمایندے شریک تھے جنمیں یہودی، عیسائی اور مسلم دانشور اور علما شامل تھے جبکہ مختلف زبانوں میں خطابات کیے گیے۔
«وایومینگ» اسلامی مرکز کے نمایندے«محمد صالح» نے اس پروگرام میں خطاب سے پہلے سورہ حمد کی آیات نمبر چھ اور سات «اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ، صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ: کی تلاوت کی اور کہا کہ یہ اسلام میں بہترین دعا ہے۔
شاین شہر کے کلیسا کے پادری «وارن مورفی» نے کہا کہ اس شہر کو مذاہب کی رنگارنگی کے حوالے سے اہم شہر قرار دیا جاسکتا ہے۔
کلیسا کے ایک اور نمایندے «کولٹر اینڈرسن» نے کہا : ہماری آرزو ہے کہ مذاہب میں اتحاد قایم ہو اور اسطرح کی نشستوں سے ہم اس ہدف کے نزدیک ہوسکتے ہیں۔