
ایکنا نیوز- «دارالقرآن آستان علوی» کی ویب سایٹ کے مطابق عراقی قرآنی سپریم کونسل اور مقامات مقدسہ ادارے کے تعاون سے چہلم میں قرآںی اسٹالز لگانے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا
مسجد کوفہ کے «السفیر» ہال میں منعقدہ اجلاس میں زایرین کے راستے میں مختلف مقامات پر قرآنی اسٹاپ اور آرام گاہیں لگانے کے بارے میں غور کیا گیا۔
عراقی قرآنی سپریم کونسل کے سربراہ سیدعادل الیاسری کے مطابق اس اجلاس میں زایرین کا ان اسٹالز پر بہترین قرآنی نکات سے مستفید کرانے کا جایزہ لیا گیا
الیاسری کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں کے تجربے کے بناء پر زایرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
قرآن سپریم کونسل کے سیکریٹری «ناطق الزرکانی» کے مطابق اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں نے ہر ممکن مدد فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ زایرین کو صرف خوراک اور رہایش فراہم کرنا کافی نہیں بلکہ انکو قرآنی تعلیمات سے مستفید کرانا بھی اہم ہے۔
الزرکانی کے مطابق سوره حمد اور دیگر مختصر قرآ٘نی آیات کی تصحیح اور درست ادائیگی قرآنی پروگرام میں شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قرآنی آیات کی تصحیح اور اسٹالز مسلسل تیسرے سال سے لگانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔