
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «The Malay Mail» کے مطابق عبدالعزیز عبدالرحیم کا کہن ہے کہ قومی قرآنی انجمن کے توسط سے قرآنی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

عبدالرحیم کا کہنا تھا: بالینگ میں اس قرآنی یونیورسٹی کے قیام کے لیے وہ جلد وزیراعظم نجیب رزاق سے بات کریں گے
گذشتہ پانچ ماہ کے دوران ۵۱۹ نیے قرآنی مدارس رجسڑڈ ہوچکے ہیں اور متعدد دیگر رجسٹریشن کے لیے منتظر ہیں۔
ملایشین حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ تمام حفظ قرآن کے مدارس رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں اور پروگرام کے مطابق تیس سال کے عرصے میں ایک لاکھ پچیس ہزار مدارس قایم کیے جائیں گے۔
آخری چندسالوں میں ملک میں حفظ قرآن مجید پر بھرپور کام شروع کیا گیا ہے۔