
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «Arakanna» کے مطابق برما کی فورسز نے اس علاقے پر حملہ کرکے مسلم آبادی کو نشانہ بنایا اور گھروں کو لوٹنے کے علاوہ مسجد میں داخل ہوکر مسجد کی بیحرمتی کے بعد اسکو شہید کردیا
ایک مہینے پہلے بھی اس علاقے میں ایک مسجد کو شہید کرنے کے علاوہ ایک مدرسے کو گھرایا گیا تھا جبکہ
شهر «اکیاب» کی مسجد کو شہید کرنے کے علاوہ علاقے میں موجود ایک اور ۲۰۰ سال تاریخی مسجد کو بھی گرانے کا واقع رونما ہوچکا ہے۔
راکھین صوبے کے شهر «مائونگداو» میں بھی مسلمان آبادی کو نشانہ بنایا گیا ، کہا جاتا ہے کہ ماونگدا شہر میں سات بودھسٹ شہریوں کی لاشوں کی برآمدگی کے بعد ظلم و ستم کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی متعدد بار اظھار تشویش کے باوجود علاقے میں فورسز کی تعداد میں اضافہ کرکے روہنگیا مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔