کوئٹہ: عید غدیر کے موقع پر اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوگی

IQNA

کوئٹہ: عید غدیر کے موقع پر اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوگی

11:27 - August 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3503445
بین الاقوامی گروپ: خواہشمند جوڑے تیس اگست تک مجلس وحدت مسلمین کے دفتر پر رجوع کرسکتے ہیں ۔

کوئٹہ: عید غدیر کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوگی


ایکنا نیوز- گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی عید باسعادت غدیر کے موقع پر کوئٹہ میں اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ معاشرے میں بے بضاعت اور سفید پوش طبقوں کی حمایت کے علاوہ معاشرے سے بیجا اور فضول رسومات کا خاتمہ اس اجتماعی شادی پروگرام کا مقصد بتایا جاتا ہے۔ 

مجلس وحدت مسلمین نے اشتہارات اور سوشل میڈیا کے زریعے سے درخواست کی ہے کہ اس اجتماعی شادی میں شرکت کے خواہشمند جوڑے جلد از جلد رابطہ کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی مناسبتوں جیسے یوم عید غدیر اور تیرہ رجب کے موقعوں پر مجلس وحدت کی جانب سے اس اجتماعی کوششوں کو ہر طبقے کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

اجتماعی شادی میں اخراجات اٹھانے کے علاوہ جوڑوں کو مجلس کی جانب سے جہیز میں نقد تحائف بھی پیش کیے جاتے ہیں جبکہ اجتماعی شادی میں شیعہ-سنی کے علاوہ مسیحی برادری بھی شریک ہوتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha