ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان عبدالباسط مجاہد نے بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے کابل میں واقع امام بارگاہ " صاحب الزمان " میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے تاہم فوری طور پر ہلاکتوں کی تفصیلات نہیں مل سکیں۔
ایک اور پولیس افسر محمد جمیل کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ میں تاحال مسلح چھڑپیں جاری ہیں اور کہا جاتا ہے کہ بعض لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ہے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے موجود تھی۔
کابل پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔