'امریکا مردہ باد ریلی'کےشرکا پر پولیس کی شیلنگ

IQNA

'امریکا مردہ باد ریلی'کےشرکا پر پولیس کی شیلنگ

21:49 - August 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3503462
بین الاقوامی گروپ: کراچی پولیس نے امریکا کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے خلاف نکلنے والی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ریلی کو امریکن قونصلیٹ جانے سے روکتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا
'امریکا مردہ باد ریلی'کےشرکا پر پولیس کی شیلنگ

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق آئی ایس او کی جانب سے نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک 'امریکا مردہ باد ریلی' نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے کنٹینرز لگا کر راستے سیل کردیے تھے۔

امریکن قونصلیٹ جانےوالے راستوں پر پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔

مظاہرین نمائش چورنگی میں جمع ہوگئے تھے کہ پولیس نے بھی کارروائی شروع کردی اور لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے کارکنان کو منتشر کردیا۔

اطلاعات کے مطابق احتجاجی ریلی سے شامل کئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیراطلاعات ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ مظاہرین پر تشدد نہیں ہونا چاہیے تھا اور امید ہے معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارت خانوں کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ صوبائی وزیرداخلہ اور ایڈیشنل آئی جی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گرفتار مظاہرین کو جلد چھوڑ دیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے، آئی ایس او کی امریکا مخالف ریلی پر پولیس گردی ناقابل برداشت ہے۔

یاد رہے کہ زرواں ہفتے کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان، پاکستان اور خطے کی نئی پالیسی دیتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا جس کو پاکستان کی جانب سے رد کردیا گیا تھا۔
نظرات بینندگان
captcha