حزب اللہ لبنان شہید حججی کے پیکر پاک کو اپنی تحویل میں لےگی

IQNA

حزب اللہ لبنان شہید حججی کے پیکر پاک کو اپنی تحویل میں لےگی

16:15 - August 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3503473
بین الاقوامی گروپ: وہابی دہشت گردوں نےالقلمون علاقہ میں حزب اللہ لبنان کے سامنے تسلیم ہوتے ہوئے شہید محسن حججی کے پیکر کو حزب اللہ لبنان کی تحویل میں دینے پر اتفاق کیا

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  شام میں سرگرم  وہابی دہشت گردوں نے القلمون علاقہ میں حزب اللہ لبنان کے سامنے تسلیم ہوتے ہوئے شہید محسن حججی کے پیکر کو حزب اللہ لبنان کی تحویل میں دینے پر اتفاق کیا ہے اور حزب اللہ کے شرائط تسلیم کرتے ہوئے القلمون سے انخلا اور دیر الزور میں منتقل ہونےکی درخواست کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان شہید حججی کے ہمراہ اپنے شہیدوں اور قیدیوں کو اس وقت تحویل میں لے گي جب داعش دہشت گردوں کو لے جانے والی گاڑیاں تدمر پہنچ جائیں گی۔

المیادین کے مطابق وہابی دہشت گردوں کی بسیں جرود قارہ علاقہ سے البوکمال علاقہ کی سمت جارہی ہیں ، وہابی دہشت گردوں کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی موجود ہیں۔

المیادین کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سپاہیوں نے جب حلیمہ قارہ علاقہ کی پہاڑی کی جانب پیشقدمی کی تو داعش دہشت گردوں نے حزب اللہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اس علاقہ سے حزب اللہ کے شرائط تسلیم کرکے دیر الزور جانے کی درخواست کی جسے حزب اللہ نے قبول کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دشمن پر قابو پاکر اسے قتل نہ کرنا حزب اللہ لبنان کی مردانگی کی علامت ہے۔

نظرات بینندگان
captcha