
ایکنا نیوز- روزنامه «گارڈین» کے مطابق یورکشایر کی پولیس کے مطابق براڈفورڈ کے مسلم نشین علاقے میں کم از کم دو گھرانوں کو دھمکی آمیز خط موصول ہوچکا ہے جسکے بعد پولیس کی گشت میں اضافہ کیا گیا ہے
دھمکی آمیز خط جسپر ایک تلوار اور برطانیہ کا پرچم لگا ہوا ہے اسمیں لکھا ہے : مسلمانوں کو ختم کردو۔
اس خط میں لکھا ہے : مسلمان خواتین حجاب کیوں کرتی ہیں ؟ ہم تمام حجاب پہننے والی خواتین پر تیزاب سے حملہ کریں گے۔
خط حاصل کرنے والے شہر«محمد قاعد» کا کہنا ہے: میں نے خط اپنی ماں کو دکھایا کیونکہ وہ حجاب کرتی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ خط پر دور کے علاقے کا اسٹمپ لگا ہوا ہے مگر مجھے یقین ہے کہ خط لکھنے والا مقامی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خطوط سے آگاہ ہے اور مسلمان والدین کے تعاون سے ملزمان کو تلاش کرنے کی کوشش جارہی ہے۔