
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی آناتولی (AA) کے مطابق ترک صدر «رجب طیب اردگان» نے ایک ٹی وی شو میں خطاب کے دوران کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کی حالت زار قابل افسوس ہے۔
انکا کہنا تھا : افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عالمی برادری کان اور آنکھ بند کرکے بیھٹی ہوئی ہے اور میانمار سے مکمل غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔
ترک صدر نے بنگلہ دیش میں میانمار کے مہاجرین کی حالت پر دکھ کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ آخری چند دنوں میں کم از کم تین ہزار روہنگیا مسلمان لاپتہ ہوچکے ہیں۔
اردگان نے میانمار کی حالت پر تشویش کا اظھار کرتے ہویے کہا کہ اس بارے میں ترک حکومت لاتعلق نہیں رہے گی اور تمام قانونی راستوں سے مسلے کے حل کے لیے کوشش کرے گی۔
ترک وزارت خاجہ نے راکھاین کے حوالے سے بیان میں تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے میانمار سے مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھیجے گیے امدادی سامانوں کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا نہ کرے۔