شہید محسن حججی کا پیکرپاک کچھ گھنٹوں کے بعد تہران پہنچ جائے گا

IQNA

شہید محسن حججی کا پیکرپاک کچھ گھنٹوں کے بعد تہران پہنچ جائے گا

22:22 - August 31, 2017
خبر کا کوڈ: 3503481
بین الاقوامی گروپ: جنرل پور جمشیدیان نے کہا ہے کہ شہید محسن حججی کا پیکرپاک شام میں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے اور کچھ گھنٹوں میں شہید محسن حججی کا جنازہ ایران پہنچ جائے گا۔

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج ڈپٹی کوآرڈینیٹر جنرل پور جمشیدیان نے کہا ہے کہ شہید محسن حججی کا پیکرپاک  شام میں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے اور کچھ گھنٹوں میں شہید محسن حججی کا جنازہ ایران پہنچ جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ شہید محسن حججی کے پیکر کی تائيد اور شناخت ہوگئی ہے اور عید قربان کے دن ایرانی قوم کی مایہ ناز اور عظيم الشان قربانی ایران پہنچ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ شہید محسن حججی کے پیکر پاک کی تشییع جنازہ کے حوالے سے اعلان جلد متوقع ہے۔

جنرل پورجمشیدیان نے کہا کہ تہران میں شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ کے بعد  شہید کے آبائی وطن اصفہان اور نجف آباد میں تشییع جنازہ ہوگی اور شہید محسن حججی کے پیکر پاک کو ان کے آبائی وطن نجف آباد میں سپرد خاک کردیا جائےگا۔

نظرات بینندگان
captcha