برطانیہ میں عزاداروں کا ماتمی جلوس برآمد + تصاویر

IQNA

برطانیہ میں عزاداروں کا ماتمی جلوس برآمد + تصاویر

7:27 - September 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503587
بین الاقوامی گروپ: لیسٹر سٹی مین سینکڑوں عاشقان اہل بیت اور عزادار واقعہ کربلا اور محرم کی مناسبت سے نکالے گیے جلوسوں میں شریک تھے

برطانیہ میں عزاداروں کے ماتمی جلوس + تصاویر


ایکنا نیوز- خبررساں نیوز ایجنسی « leicestermercury» کے مطابق سینکڑوں عزادار ماتمی لباس پہن کر شہر کے مرکزی میدان " جوبلی" کی سمت ماتم کرتے ہوئے جلوس میں شریک تھے

جلوس کے راستے میں شریک افراد کو اس موقع پرشربت اور نیاز بھی دیے گیے

لیسٹر میں مسجد امام حسین (ع) مسجد انتظامیہ کے رکن علی عمران کا کہنا تھا : انتیس سال سے اس شہر میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانیہ میں عزاداروں کے ماتمی جلوس + تصاویر

انکا کہنا تھا کہ ہر سال شیعیان لیسٹر امام حسین (ع) کی شہادت کا غم منا کر لوگوں کو اس واقعے سے روشناس کراتے ہیں۔

عمران نے مزید کہا: وقت کے ساتھ ساتھ امام حسین(ع) کا غم نہ صرف کم نہیں ہوا ہے بلکہ روز بروز عالمی سطح پر یہ پھیلتا جارہا ہے۔


برطانیہ میں عزاداروں کے ماتمی جلوس + تصاویر

3646112

۔

نظرات بینندگان
captcha