
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق وحدت مسلمین ملتان کی جانب سے اباعبدالله الحسین(ع)کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے «محسن انسانیت» کانفرنس ملتان ٹی ہاوس میں منعقد کی گیی جسمیں شیعہ سنی علما، مشایخ اور دانشوروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
شیعہ سنی علما نے اس بات پر تاکید کی محرم الحرام میں وحدت کو یقینی بنایا جایے اور دشمنوں کو موقع نہیں دیا جائے کہ وہ شیعہ سنی میں اختلاف ایجاد کرسکے۔
علما نے کہا کہ محرم وحدت اور اهل بیت(ع) سے عشق کا مہینہ ہے اور یہ مہینہ ظلم سے مقابلے کا درس دیتا ہے۔
خانہ فرھنگ ملتان کی زاهده بخاری نے کانفرنس سے خطاب میں کہا: حضرت امام حسین(ع) نے کربلا میں عزت کا پرچم بلند کیا اور تمام مسلمان حسین ابن علی(ع) کی پیروی کرکے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
کانفرنس میں مجلس وحدت کے علامه سید اقتدار حسین نقوی، سید اسد عباس نقوی، شفقت حسنین، مخدوم عباس رضا مشهدی، امیر جماعت اسلامی ملتان آصف محمود اخوانی، سنی تحریک کے عمران مصطفی قادری، جمعیت علما پاکستان کے امجد چشتی، جماعت اہل سنت کے، قاری فیض بخش اخوی، عمر فاروق پهلوی، غضنفر ملک، محمد اصغر، سلیم عباس صدیقی، خواجه عاشق منھاج القران کے حسین سعیدی اور دیگر معروف علما شریک تھے۔
