کوئٹہ میں فائرنگ سے ہزارہ شیعہ برادری کے متعدد افراد جان بحق

IQNA

کوئٹہ میں فائرنگ سے ہزارہ شیعہ برادری کے متعدد افراد جان بحق

8:09 - October 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3503639
بین الاقوامی گروپ: آج صبح منڈی جاتے ہویے سبزی فروشوں کی گاڑی پر حملے میں پانچ افراد شہید اور ایک زخمی ہوگیے

ایکنا نیوز- پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ شہر سے ہزار گنجی میں فروٹ اور سبزی منڈی جانے والے شیعہ ہزارہ برادری کی گاڈی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

کہا جاتا ہے کہ کاسی روڈ اللہ ڈنہ اسٹریٹ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم مسلح افراد نے گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور ایک دیگر زخمی ہوگیے ہیں

قابل ذکر ہے کہ عام طور پر ان واقعات کی زمہ داری لشکر جھنگوی یا جماعت الاحرار اور ان دنوں یہی تکفیری عناصر داعش کے نام پر ذمہ داری قبول کرتے ہیں تاہم انکے خلاف اب تک موثر آپریشن سے گریز کیا جارہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha